میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نمرتا ہلاکت کیس میں اہم ترین شواہد لیبارٹری ہی نہ بھجوانے کا انکشاف

نمرتا ہلاکت کیس میں اہم ترین شواہد لیبارٹری ہی نہ بھجوانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نمرتا ہلاکت کیس میں پولیس کی جانب سے متوفیہ کے دوپٹے سمیت دیگر اہم شواہد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نابھجوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔آصفہ بی بی ڈینٹل کالج لاڑکانہ کی طالب علم نمرتا کے گلے سے بندھے دوپٹے کی ڈی این اے رپورٹ بھی لاڑکانہ پولیس کو موصول ہو گئی ہے ۔ رپورٹ فارنزک لیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔ اس رپورٹ کو پولیس نے جوڈیشل انکوائری آفیسر کے روبرو پیش کردیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرانزک ماہرین کو دوپٹے سے کسی قسم کے اسکن ٹشوز یا خون کے دھبے نہیں ملے جن سے ڈی این اے حاصل کیا جاسکے ، 72 گھنٹوں تک کپڑے پے موجود چمڑی کے ٹکڑوں سے ڈی این لیا جاسکتا تھا تاہم تاخیر کے باعث ڈی این اے ملنا ناممکن ہوجاتا ہے ۔ نمرتا کے گلے میں موت کے وقت بندھے دوپٹے کو واقعے کے ایک ہفتے کے بعد ڈی این اے کے لیے بھیجا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے دوران نمرتا کے ناخن ڈی این اے کے لیے بھیجنا ضروری تھا ناخنوں کے ڈی این اے سے خود کشی اور قتل کا معمہ حل ہوسکتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں