ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، بولان میل سے 10 کلو سے زائد چرس برآمد
شیئر کریں
پاکستان ریلوے پولیس کی ایک کارروائی میں بولان میل سے 10 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹرین بولان میل سے دس کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ملزم احمد اللہ نے سیب کے کاٹن میں چرس کے 09 پیکٹ چھپا رکھے تھے ، دوران سفر ریلوے پولیس نے ملزم کے مشکوک سامان کی تلاشی لی تو اس میں سیب کے کاٹن میں سے چرس نکل آئی۔ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس کوئٹہ میں مقدمہ کا اندراج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔خیال رہے کہ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ا?ئے دن منشیات اسمگلنگ کے واقعات ہو رہے ہیں، تاہم ایئرپورٹس حکام یہ کوششیں ناکام بناتے رہے ہیں، اب ریل گاڑی کے ذریعے بھی منشیات اسمگلنگ ہو رہی ہے ۔یاد رہے کہ دو دن قبل وفاقی وزیر نارکو ٹکس شہر یار آفریدی نے کہا تھا کہ حکومت نئی نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے جہاد کر رہی ہے ، ڈرگ رپورٹس کو خفیہ رکھا جا رہا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو نشے کی لت سے بچانا ہے۔