وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اڈیالہ روڈ پر مختصر دھرنا، واپس روانہ ہو گئے
شیئر کریں
عمران خان سے ملنے نہ دینا عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے
سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے، سہیل آفریدی، ٹریفک جام، عوام کو مشکلات
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہٹریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے پی نے دھرنا ختم کردیا اور کارکنوں سمیت اڈیالہ روڈ سے اٹھ کر سائیڈ پر چلے گئے جس کے بعد راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک بحال کردی۔


