کراچی میں محکمہ تعلیم کا غیرحاضر اساتذہ کیخلاف ایکشن
شیئر کریں
کراچی میں سرکاری اسکولوں سے غیر حاضر اساتذہ کو اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ سیکرٹری تعلیم کو ارسال کیئے جانے کے بعد برطرفی کا عمل شروع کردیا گیا ہے محکیمہ تعلیم سندھ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسز کی جانب سے مستقل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف انتہائی اقدامات کاآغاز کرتے ہوئے اساتذہ کی برطرفیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے کئی ماہ سے مستقل غیرحاضر اساتذہ تنخواہیں بھی وصول کررہے تھے یہ عمل کراچی کے سرکاری اسکولوں میں بھرتی کیئے گئے ایک ہزار تین سو اسنٹھ اساتذہ کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کے انکشاف کے بعد اسکروٹنی کمیٹی کی سیکریٹری تعلیم کو ارسال کی گئی رپورٹ کے بعد شروع کیا گیا ہے جس پر سیکریٹری تعلیم نے تمام ڈی ای اوز تعلیم کو غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکنے اور انہیں نوکریوں سے برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی کے سرکاری اسکولوں سے اڑتالیس جبکہ ضلع جنوبی میں ساٹھ اساتذہ کا ڈیٹا تفتیش کے بعد انہیں نوکریوں سے برطرف کرنے کے آرڈر جاری کیئے گئے ہیں ان میں سے کئی اساتذہ بیرون ملک جاچکے ہیں ۔