بجلی استعمال ہو نہ ہو کراچی والوں کو بل دینا ہوگا، نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین پر بم گرادیا
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
نیپرا نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کی ٹیک آر پے کی بنیادوں پر منظوری دے دی۔ ٹیک آر پے کامطلب بجلی استعمال ہو نہ ہو کیپئسٹی پیمنٹ کرنا پڑیگی۔۔ ٹیک آر پے ٹیرف سے کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا-تاہم ممبر ٹیرف نیپرا نے ٹیک آر پی کی بنیاد پرجنریشن ٹیرف دینے کی مخالفت کی نیپرا نے کے الیکٹرک کے سات سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری کا فیصلہ جاری کردیاتاہم ممبر ٹیرف نیپرامطہر نیاز رانا کا ٹیک آر پی کی بنیاد پرجنریشن ٹیرف دینے پر اختلافی نوٹ دیا-ممبر ٹیرف نے ایل این جی اور ڈیزل کے پاور پلانٹس پرٹیک آر پیسے اختلاف کیا اور کہاایل این جی اور ڈیزل کے پلانٹس پر ٹیک آر پیسے کراچی کے صارفین پر بوجھ پڑے گا،ممبر ٹیرف نے ایکوئٹی پر 14 فیصد ڈالر میں منافع کی بھی مخالفت کی اور اس منافع کو زائد اورغیر منصفانہ قرار دیا۔