میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بن گئی،شہباز شریف

دنیا اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بن گئی،شہباز شریف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مشکل وقت میں فلسطینیوں اور لبنانیوں کے ساتھ ہیں، ہمارے گھر اور تعلیمی ادارے فلسطینیوں کیلیے حاضر ہیں۔اسلام آباد میں فلسطینی طلبا کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ بھی اسرائیل کو نہیں روک سکا جبکہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی برادری کی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اسکولوں ، اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر وحشیانہ بمباری کی جبکہ عالمی عدالت کے فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود عالمی برادری غزہ جنگ بندی کرانے میں ناکام رہی ہے اور اسرائیلی بربریت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں شہر اور گاؤں کے گاؤں تباہی کا منظر پیش کررہے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادیں اور عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے آگے بے بس ہے جبکہ عالمی برادری نے جنگ بندی کیلیے مؤثر کردار ادا نہیں کررہی۔اْن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بربریت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کے عوام مشکل گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، فلسطینی طلبا کو پاکستان میں تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔وزیراعظم نے فلسطینی طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے، ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فلسطینی طلبا کو سرکاری اخراجات پر تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پاکستان میں 145 فلسطینی طلبا کی موجودگی شروعات ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں