میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی کارروائی، امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

جرات ڈیسک
منگل, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے معروف قوال مرحوم امجد صابری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا، ملزم حافظ قاسم رشید عرف گنجا کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد حافظ قاسم رشید عرف گنجا کو کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قاسم رشید نے عاصم کیپری اور اسحاق بوبی کے ذریعے امجد صابری، رینجرز کے چار جوان ، دو آرمی اہلکار اور چار شیعہ افراد کو قتل کرایا۔ دہشت گرد قاسم رشید ایم پی اے رضا حیدر اور دیگر سنگین نوعیت کے دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں قید تھا۔ اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوا اور ساتھیوں کو دوبارہ فعال کررہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں میں وسیم بارودی، عبداللہ، دانش ، حافظ اخلاق، پرویز، قاری عنایت اور عبداللہ الیاس تیموری شامل ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد قاسم رشید دوران قید جیل سے اپنا نیٹ ورک چلاتا تھا، اس نے سکیورٹی اہلکاروں اور پولیس افسران سمیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل پیر مسعود، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عبدالرزاق عباسی کے قتل کی دیگر وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد سے ہینڈ گرنیڈ، پستول اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں