میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ حیدرآباد ریجن میں پھر ریحان الائچی سسٹم متحرک

سندھ بلڈنگ حیدرآباد ریجن میں پھر ریحان الائچی سسٹم متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں ایک بار پھر ریحان الائچی سسٹم متحرک، ریحان الائچی ڈی فیکٹو ڈائریکٹر جنرل بن گئے، ریحان الائچی نے سسٹم کی سربراہی عدنان شاہ بخاری کو سونپ دیں، ریحان الائچی کے قریبی افسر سجاد چانڈیو کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدرآباد ریجن میں ایک بار پھر ریحان الائچی سسٹم متحرک ہونے کی بازگشت ہے، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی نے پس پردہ لیکر کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سسٹم کی ڈوریں ہلانا شروع کر دی ہیں، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ریحان الائچی کو ڈی فیکٹو ڈائریکٹر جنرل سمجھا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق ریحان الائچی سسٹم کی باگ ڈور 10 سے سے مختلف سسٹمز میں شامل اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس حیدرآباد ریجن کے عہدے پر براجمان عدنان شاہ بخاری کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ جس کا تبادلہ کچھ دن قبل قاسم آباد کیا گیا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم دیناری، ارشاد زرداری، انسپکٹر ثنائ￿ اللہ میمن، خالد راجپر سمیت دیگر افسران ریحان الائچی سسٹم میں شامل ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق رینجنل ڈائریکٹر کے اختیارات کو معطل کرنے کیلئے سسٹم پھر سرگرم ہوگیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں