میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈائریکٹر آپریشنل کی سرپرستی میں مرض آلود آئٹم مارکیٹ میں دستیاب

ڈائریکٹر آپریشنل کی سرپرستی میں مرض آلود آئٹم مارکیٹ میں دستیاب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :سجاد کھوکھر)ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی حفیظ اللٰہ خان نے روزنامہ جرآت میں شائع ہونے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے روزنامہ جرآت کو بتایا کہ کراچی ہیڈ آفس میں تعینات متعلقہ افسران وقت سے قبل اپنے فرائض کی ادائیگی کو عملی جامہ پہنا لیں بصورت دیگر حکومت و قوم پر بوجھ بننے والوں اور فرائض کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن ہونے جا رہا ہے ادارے کی بہتری کے لیے میں منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بعذریعہ خطوط اگاہ کر چکا ہوں کہ پی ایس کیو سی اے کے متعلقہ افسران کی کارکردگی نیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہے ادارے کی بہتری کے لیے ہم سب کو مِل کر کام کرنا ہو گا اب منصب پر وہی فائز رہے گا جو دائرہ اختیار کے فرائض کی ادائیگی کرے گا جب تک اسٹینڈرڈ کی بہتری کے لیے کام نہیں ہو گا تو مْلک کی ترقی اور شہری ناقص اشیائ￿ کے استعمال کی صورت میں امراض سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں گے زمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈائریکٹر جنرل حفیظ اللہ خان نے نشاندہی کرنے پر جرآت گروپ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا دوسری جانب پی ایس کیو سی اے کے ہیڈ آفس میں تعینات ڈائریکٹر ساؤتھ آپریشنل اشرف پالاری کی عدم توجہ کی وجہ سے سندھ بلوچستان بالخصوص شہر کراچی میں غیر معیاری اشیاء کھلے عام ہر گلی بازار میں دستیاب ہیں نیشنل اسٹینڈرڈ مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے اشرف پالاری سمیت ماتحت افسران خوب خواب خرگوش کے مزے لینے میں اکثر مگن پائے جاتے ہیں ناقص اور غیر میعاری آئٹم کے خلاف آپریشن یا کارروائی کرنا موجودہ نظام کا تصور بھی نہیں ہے شہریوں کو جعل ساز مافیا کے سپرد کیا جا چکا ہے جو ملک و قوم کی تباہی کا اشارہ اور عوام سے دھوکے کے مترادف ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں