آغا شورش کاشمیری کی 48 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
شیئر کریں
پاکستان کے معروف صحافی، ادیب اور بلند پایہ خطیب آغا شورش کاشمیری کی 48 ویں برسی آج 24 اکتوبر (منگل کو) منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ملک بھر کے ادبی و صحافتی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین آغاز شورش کاشمیری کی ملک و قوم کیلئے خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ آغا شورش کاشمیری 14 اگست 1917ء کولاہور میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام عبدالکریم تھا لیکن وہ آغا شورش کاشمیری کے نام سے مقبول ہوئے۔ وہ ایک بلند پایہ ادیب،شاعر،خطیب اور صحافی تھے انہیں برصغیر کا ایک منتخب خطیب مانا جاتا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد آغا شورش کاشمیری وطن عزیز کے استحکام کیلئے سرگرم عمل رہی 73ء کے آئین میں ختم نبوت کے عقیدے کو شامل کروا کے قادیانیوں کو خارج اسلام کروانے میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں وہ ایک قادر الکلام شاعر تھے۔ آغا شورش کاشمیری 24 اکتوبر 1975ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔