میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، عمران خان

دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا،الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، انہیں نہیں پتا پاکستان بدل چکا ہے،پاکستان میں سیاسی نظام نہیں ،مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کریگا۔ایک انٹرویو میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مجھے جیل میں اس لیے ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ عوام باہر نہ نکلیں، لانگ مارچ کی مکمل تیاری ہے، جمعرات کو اعلان کر دوں گا، اس بار مکمل تیاری سے آ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا لانگ مارچ ہوگا۔اپنی نااہلی پر عمران خان نے کہا کہ چیلنج کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں نہیں ٹھہر سکے گا، چیف الیکشن کمشنر کوئی فیصلہ خود کر ہی نہیں سکتا۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے ہمارا فائدہ ہوگا، نواز شریف کو نہیں پتا کہ پاکستان بدل چکا ہے، نواز شریف نے 17 فیکٹریاں ڈاکے مار کر بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مافیا کی گرفت میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان میں سیاسی نظام نہیں بلکہ مافیا کا نظام ہے، جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرے گا، چوری کرنے سے ملک کا نقصان ہوا، اب چوری بچانے کے لیے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو تہائی اکثریت نہ ملی تو حکومت نہیں لوں گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں