پی ڈی ایم کاعمران خان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار،حکومت پی ٹی آئی مذاکرات میں تعطل
شیئر کریں
( رپورٹ:رانا خالد قمر)عمران خان لانگ مارچ اور دھرنے کو صرف احتجاج میں تبدیل کرنے پر رضا مندی کے باوجود حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ذرائع کے مطابق حکومت نے قبل از وقت انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا ہے بیک ڈور مذکرات میں پی ٹی آئی نے لانگ مارچ نہ کرنے کو قبل از وقت انتخابات کی حتمی تاریخ سے مشروط کیا تھا۔۔ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبے پر مسلم لیگ ن نے قبل از وقت انتخابات کی تاریخ دینے میں لچک کا مظاہرہ کیا تھا اور ایک روزہ احتجاج کی اجازت دینے پر آمادگی ظاہر کر دی تھی جبکہ اس سے آگے مزید رعایتیں دینے کے لیے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا وقت مانگا تھا اس میں سب سے بڑا نکتہ قبل از وقت انتخاب تھا ذرائع کا کہناہے کہ پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اتحادیوں نے قبل از وقت انتخابات سے یکسر انکار کر دیا اتحادیوں کا یہ موقف ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے مطالبے کو تسلیم کیا گیا تو پھر یہ عمران خاں کی جیت تصور ہوگی۔اس لئے اتحادیوں نے مشورہ دیا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہی کرائے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اتحادیوں کے انکار اور موقف سے پی ٹی آئی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومتی انکار کے بعد بیک ڈور مذکرات ختم کر دئیے ہیں جس کے بعدپی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے مشاورت مزید تیز کر دی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی حتمی مشاورت کے بعد عمران خاں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم یہ بات اہم ہے کہ لانگ مارچ کے دھرنے میں بدلنے کا امکان نہیں ہے صرف ایک سے دو دن کا ٹوکن احتجاج ہوگا۔