میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی ادویات کا گھناؤنا کاروبار، ڈائریکٹر ایگریکلچر ہدایت چھجڑو کی زیرسرپرستی منظم انداز میں جاری

جعلی ادویات کا گھناؤنا کاروبار، ڈائریکٹر ایگریکلچر ہدایت چھجڑو کی زیرسرپرستی منظم انداز میں جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) محکمہ زراعت سندھ ، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن کی زیرسرپرستی منظم مافیا، سندھ میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کا گھناؤنا کاروبار رک نہ سکا، سندھ حکومت نے آنکھیں بند کرلیں، سندھ کی فصلیں تباہ اور جنگلی حیات پر سنگین اثرات، ہدایت اللہ چھجڑو 12 سال سے عہدے پر براجمان، تفصیلات کے مطابق سندھ میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن ہدایت اللہ چھجڑو کی زیرسرپرستی منظم مافیا نے جعلی اور زرعی ادویات کا جال بچھا دیا ہے، سندھ بھر میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی زرعی ادویات کا گھناؤنا کاروبار منظم انداز میں جاری ہے جبکہ اس تمام کاروبار کے تانے بانے ڈائریکٹوریٹ جنرل ایگریکلچر ایکسٹینشن حیدرآباد کے آفس سے ملتے ہیں، ملنے والے شواہد کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی پراڈکٹس پنجاب سے سندھ بھر میں سپلائی کی جاتی ہیں جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کی ساکھ خراب ہونے کے خوف سے کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ذرائع کے مطابق جعلی پروڈکٹس بنانے والے بھاری رشوت کے ذریعے اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں، محکمہ زراعت کے ایگریکلچر ایکسٹینشن ونگ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر 12 سال سے ہدایت اللہ چھجڑو براجمان ہے اور سندھ حکومت نے چہیتے ڈائریکٹر جنرل ہدایت اللہ چھجڑو کو کئی پراجیکٹس کا بھی پراجیکٹ ڈائریکٹر بنایا جن میں بھی سنگین قسم کی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ روزنامہ جرأت کی جانب سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی جعلی پراڈکٹس اور مختلف پراجیکٹس میں سنگین بے قاعدگیوں پر تفصیلات آنے والے شماروں میں شامل اشاعت کی جائینگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں