میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈالرکے روپے کوجھٹکے کی وجہ افغانستان میں اسمگلنگ ہے ، فواد چودھری

ڈالرکے روپے کوجھٹکے کی وجہ افغانستان میں اسمگلنگ ہے ، فواد چودھری

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تاریخی اضافے کی وجہ ڈالر کی افغانستان میں اسمگلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم طالبان سے افغانستان میں شمولیتی حکومت کی تشکیل نو کیلئے بات کررہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے افغانستان کی موجودہ حکومت کی مدد کریں،ملک میں تعمیراتی صنعت اور ٹیکسٹائل عروج پر ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک سے ڈالر افغانستان اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث ڈالر کی قدرمیں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کو الیکشن کے بجائے شمولیتی حکومت کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں ماننے بلکہ ناراض ہوگئے تھے، اشرف غنی اور ان کے چند دوستوں کے علاوہ سب کو معلوم تھا وہ فرار ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک پر زور دے رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں تشکیل پانے والی عبوری حکومت کو تسلیم کریں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم طالبان سے افغانستان میں شمولیتی حکومت کی تشکیل نو کے لیے بات کررہے ہیں، پاکستان کی کوشش ہے کہ افغانستان کی موجودہ حکومت کی مدد کریں۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالر کی قیمت میں غیرمعمولی اضافے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ڈالر افغانستان میں اسمگل ہورہا ہے جس کے باعث اس کی قدرمیں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ افغانستان کو 5 ارب روپے دینے کا مقصد ہے کہ کابل میں حکومت مستحکم ہو اور تیسری اہم بات یہ ہے کہ ہم تنہا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔فواد چوہدری نے ملک میں مہنگائی سے متعلق کہا کہ بئی اور برطانیہ میں بھی بہت مہنگائی ہوئی ہے، کورونا سے دنیا بھر کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے، پاکستان میں ہم خوش قسمت ہیں کہ جس طرح وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وبا کا مقابلہ کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں