میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان غیر متحد ہونے لگی

بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ پاکستان غیر متحد ہونے لگی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ قومی موؤمنٹ غیر متحد ہونے لگی مہاجر سیاست اور پارٹی سے ماضی میں قریبی قربتیں رکھنے والے اہم رہنما منظر عام سے غائب ہو گئے قمر منصور،خواجہ سہیل منصور،کیف الوریٰ،گلفراز خٹک نے پارٹی قیادت اور سیاست سے راہیں جدا کرلیں ذرائع کے مطابق متحدہ پاکستان کے متعدد رہنماؤں کی جانب سے تنظیمی سرگرمیوں سے علیحدگی اختیار کر لی گئی ہے جنہیں منانے میں پارٹی قیادت مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ماضی میں پارٹی سے قریبی دلچسپی رکھنے والے اور اہم عہدوں پر عرصہ دراز تک خدمات انجام دینے والے رہنما حالیہ دنوں پارٹی سے آہستہ آہستہ کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن سے قبل متحدہ پاکستان کا تنظیمی ڈھانچہ تباہ حالی کا منظر پیش کر رہا ہیں اس ضمن میں چند روز قبل متحدہ قومی موؤمنٹ کے سابقہ رکن قومی اسمبلی علی راشد کی پیپلز پارٹی میں شمولیت نے بھی متحدہ قیادت کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جس کے تحت آئندہ چند روز میں متحدہ پاکستان کے مزید رہنماؤں کی دوسری جماعتوں میں شمولیت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں