نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے اسلام آباد میں درخواست دائر کر دی ۔ جمعرات کو شہبازشریف کی جانب سے اپنے بڑے بھائی نوازشریف کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ شہبازشریف نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے ، وہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں لہذا انہیں پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا معطل کی جائے ۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جب کہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔