میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی جیل واپسی تشویشناک ہے ،مریم اورنگزیب

طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی جیل واپسی تشویشناک ہے ،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈاکٹروں کی ہدایت کے برخلاف مریم نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل واپس لے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کے باوجود مریم نواز کی صبح 5 بجے جیل واپسی تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل واپسی کے وقت بھی مریم نواز کی طبیعت خراب تھی، ہائی بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن نارمل نہیں تھی، ڈاکٹرز نے ٹیسٹ کے بعد مریم نواز کو ہسپتال داخل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی طبیعت چند دن سے ناساز ہے ، ان کے طبی تجزیے کی رپورٹس ان کے بچوں اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو فراہم نہیں کی جا رہی تھیں، علی الصبح ان کی کوٹ لکھپت جیل واپسی سمجھ سے بالاتر اقدام ہے ، مریم نواز کی اس انداز میں جیل واپسی پہلے سے بیمار نواز شریف کو مزید ذہنی اذیت پہنچانے کی ایک اور کوشش ہے ۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بے حس حکمران نوازشریف کی صحت کی خرابی سے سبق حاصل نہیں کر رہے ، یہ آمرانہ، فسطائی افسوسناک رویہ ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں