وزیراعظم کا عثمان بزدار کو ٹیلی فون، نواز شریف کے علاج سے متعلق ضروری ہدایات
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا ـوزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو محمدنواز شریف کے علاج معالجے سے متعلق ضروری ہدایات دیں،ـوزیراعظم عمران خان نے محمد نوازشریف کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ـوزیراعلیٰ نے کہاکہ سروسز ہسپتال میں زیر علاج محمد نوازشریف کو بہترین طبی سہولتیں دی جا رہی ہیں اور میں محمد نوازشریف کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت کے حکام اور ہسپتال انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ ـانہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کو ہر طرح کی طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیںـ۔