میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعودی عرب کابیل آؤٹ پیکیج، پاکستانی معیشت پرمثبت اثرات آنا شروع

سعودی عرب کابیل آؤٹ پیکیج، پاکستانی معیشت پرمثبت اثرات آنا شروع

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو بیل آؤٹ پیکیج ملنے کے بعد مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔سعودی امدادی پروگرام پربدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے زبردست جوش وخروش کا اظہار کیا گیا اور انہوں نے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی کامظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38ہزاراور39ہزار کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرتے ہوئے 1500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 39271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ87.52فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں بھی 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
منگل کو سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پروگرام کی منظوری کے پس منظر میں بدھ کوپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ۔اور ابتداء سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری کی گئی جس کی وجہ سے پہلے گھنٹے میں ہی انڈیکس 1ہزار پوائنٹس بڑھ گیا بعد میں بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 38ہزاراور39ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع انڈیکس 39296پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں معمولی کریکشن ہوئی لیکن زبردست تیزی کے اثرات کاروبار کے اختتام تک چھائے رہے اورٹریڈنگ ختم ہونے پرکے ایس ای100انڈیکس 1556.22پوائنٹس کے اضافے سے39271.12پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 801.23پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18872.79پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 935پوائنٹس اضافے سے 28925.72پوائنٹس ہو گیا۔ مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2 کھرب 53اارب 59کروڑ32لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم77کھرب21ارب97کروڑ88لاکھ روپے سے بڑھ کر79کھرب75ارب 57کروڑ20لاکھ روپے ہو گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں