میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زلفی بخاری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم

زلفی بخاری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم کر کے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نا اہلی کا معاملہ پر درخواست منظور کر لی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زلفی بخاری کے خلاف درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے ، درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ،عادل چٹھہ نے زلفی بخاری کی دوہری شہریت پر بطور معاون خصوصی نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراضات عائد کرکے واپس کردی تھی،عادل چٹھہ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی،چیف جسٹس نے اپیل منظور کرکے اعتراضات ختم کر دیے ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیمبر میں سماعت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں