میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، بدنام زمانہ افسر اسحاق کھوڑو کاسسٹم متحرک

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، بدنام زمانہ افسر اسحاق کھوڑو کاسسٹم متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، بدنان زمانہ افسر اسحاق کھوڑو کا سسٹم متحرک، جعلی اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے کروڑوں روپے کی وصولیاں، ڈائریکٹر شبیر سومرو سسٹم کا سرغنہ بن گیا، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بدنام زمانہ افسران اسحاق کھوڑو کا سسٹم متحرک ہوگیا ہے، سندھ حکومت نے کچھ ماہ قبل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور بدنام زمانہ افسر اسحاق کھوڑو کا ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو کے عھدے پر تقرر کیا تھا، اسحاق کھوڑو نے عھدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی سسٹم کو متحرک کردیا ہے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے طرز کے سسٹم کو ایس ڈی اے میں بھی نافذ کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ غلام شبیر سومرو کو سسٹم کا سرغنہ بنا کر ایم نائن موٹروے پر جعلی اور غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں سے کروڑوں روپے کی وصولیوں کا سسٹم شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نے نجی افراد کو بھی ایجنٹ مقرر کردیا ہے جو غیرقانونی این اور سیز کے تمام معاملات ڈیل کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق اسحاق کھوڑو سسٹم نے جعلی و غیرقانونی ہاؤانف اسکیموں کو منتھلیوں کے عیوض لوگوں کی جمع پونجی لوٹنے کا لائسنس دے دیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں