میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے متجاوز

پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے متجاوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جس وجہ سے ملک میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی۔پاکستان میں 40 سال سے زائد عرصے کے دوران بے شمار غیر قانونی افغان شہریوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے جون 2023 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی کل تعداد 37 لاکھ جس میں سے صرف 13لاکھ 30ہزار رجسٹرڈ ہیں جبکہ 7لاکھ 75ہزار بغیر اندراج کے رہائش پذیر ہیں۔ اسی طرح،68.8 فیصد افغان باشندے پاکستان کے شہری یا نیم شہری علاقوں میں جبکہ 31.2 فیصد دوسرے 54 مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں۔جون 2023 تک کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں رہائش پذیر غیر قانونی افغان شہریوں کی کل تعداد 42لاکھ 29ہزار749 ہے جس میں سے 7لاکھ ایک ہزار 358 (52.6 فیصد) خیبر پختو نخوا، 3لاکھ 21ہزار 677 (24.1 فیصد) بلوچستان، ایک لاکھ 91ہزار53 (14.3 فیصد) پنجاب، 73ہزار789 (5.5 فیصد) سندھ، 41ہزار520 (3.1 فیصد) اسلام آباد اور 4352 (0.3 فیصد) آزاد کشمیر میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں