آشوب چشم؛ پنجاب میں جعلی انجکشن لگنے سے کئی افراد بینائی سے محروم
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں مبتلا متعدد افراد جعلی انجکشن لگنے کے باعث بینائی سے محروم ہوگئے۔پرائیویٹ کمپنی کے ناقص انجکشن لگانے سے درجنوں مریضوں کی بینائی چلی گئی۔ قصور اور لاہور کے آشوب چشم وبا سے متاثرہ مریضوں کو انجکشن لگائے گئے، پنجاب حکومت نے انکوائری کا حکم دے دیا۔نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے بتایا کہ آشوب چشم کی وبا کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مارکیٹ سے آنکھوں کے انجکشن اٹھا لیے گئے ہیں جبکہ جعلی انجکشن فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔