پی ٹی آئی کی قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے، محمد علی درانی
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل (پی ایم ایل-ف) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ قیادت ٹکراؤ نہیں، مصالحت چاہتی ہے۔محمد علی درانی سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھا جاتا ہے۔سینئر سیاستدان ان دنوں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کر رہے ہیں جب کہ انہوں نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔