میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہمارے بھائی عمران خان کو چھوٹے سے سیل میں رکھا گیاہے، علیمہ خان

ہمارے بھائی عمران خان کو چھوٹے سے سیل میں رکھا گیاہے، علیمہ خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کی پاکستان کیلئے 27 سالہ جدوجہد ہے، انہیں چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ ہمارے بھائی کے ساتھ عدالت میں کیا ہوگا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت پیر کو ہوگی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق سماعت کریں گے۔عدالت نے کیس میں دلائل کیلئے ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کررکھا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں