میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ، علی محمد خان

مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ، علی محمد خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست نہیں اصولوں پرسیاست کی ہے۔ ایک انٹرویومیں علی محمد خان نے کہا کہ صاف و شفاف الیکشن ہوں تو عوام جسے چاہے گی منتخب کرے گی، ملک اس وقت مشکل میں ہے، مسائل کے حل کیلئے مل کر بیٹھنا ہوگا، الیکشن کے ایک نقطے پر سب کو ملکر بیٹھنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی اداروں سے نہیں ، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، پاکستان کے مفاد کیلئے پی ٹی آئی سے بات کرنی پڑے گے، جمہوریت اور ملک کیلئے سب سے بڑی جماعت سے بات کرنی پڑے گی۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن سے بائیکاٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا، ہم تیاری کررہے ہیں، ٹکٹنگ کے حوالے سے ہماری تیاری چل رہی تھی اسے مزید تیز کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں