میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرول قیمتیں، بجلی بلوں میں اضافے: جماعت اسلامی کا کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاج

پیٹرول قیمتیں، بجلی بلوں میں اضافے: جماعت اسلامی کا کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاج

جرات ڈیسک
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرولیم مصنوعات ،بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ اوربڑھتی ہوئی کمر توڑ مہنگائی کیخلاف اتوارکو جماعت اسلامی سندھ کے تحت سندھ بھر میں احتجاج کیا گیا۔ حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،شکارپور،ٹھٹھہ،بدین،دادو،جوہی ،میرپورخاص،شہدادکوٹ،میہڑ،قمبرعلی خان،کندھکوٹ اورکشمور سمیت سندھ بھرمیں شام 5بجے ہر شہر میں موٹرسائیکل، گاڑیاں کھڑی اور دھرنے وٹریفک جام کرکے حکمرانوں کی غلامانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاج نوٹ کرایاگیا۔شرکاء نے مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی اورپیٹرول وبجلی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیکرعوام کوزندہ رہنے کا حق دینے کے ساتھ وی آئی پی کلچر،پروٹوکول،شاہانہ طرززندگی ختم کرکے سادگی وکفایت شعاری کی پالیسیاں اپناکرملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے ٹھٹھہ میں مین اسٹاپ پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی نگران حکومت نے آئی ایم ایف کے اشاروں پرایک ماہ میں تین مرتبہ پٹرول قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب آدمی کیلئے زندہ رہنے کے لیے تمام راستے بند کردیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی نااہلی اور خراب معاشی صورتحال کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے حالیہ ایک رپورٹ کے مطابق سوا کروڑ اضافے کے ساتھ 10کروڑ پاکستانی اب غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، اب نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہر جگہ لنگرخانے کھل چکے ہیں اور راشن کارڈ لانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ جماعت اسلامی اسی ظالمانہ نظام ،پیٹرول وڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری رکھے ہوئے ہے، آج پورے سندھ میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں پشاور،لاہور اور کوئٹہ کے بعد 6اکتوبر کو سندھ کے دارلحکومت کراچی میں بھی دھرنا دیا جائے گا۔صوبائی امیرنے زوردیا کہ اسلامی پرامن اورخوشحال پاکستان کے قیام کے لیے عوام مہنگائی سمیت حکمرانوں کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف جاری جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔سکھرمیں میں کمرتوڑ مہنگائی کے خلاف ضلعی امیر علامہ حزب اللہ جکھرو کی قیادت میںریلی نکال کرگھنٹہ گھرپردھرنا دیکر بیٹھ گئے۔حیدرآباد میں کوہ نورچوک پرمہنگائی کے خلاف عوامی دھرنا دیا گیا ،ضلعی امیرعقیل احمد خان ودیگر نے خطاب کیا۔اسی طرح لاڑکانہ میں پاکستانی چوک پرمظاہرے سے ضلعی رہنما ایڈووکیٹ عاشق دہامراہ،رمیزراجہ اورحمیدمغل، شکارپور میں گھنٹہ گھرچوک پرضلعی امیرعبدالسمیع بھٹی،بدین پریس کلب پردھرنے سے ضلعی امیرعلی مردان شاہ نے خطاب کیا۔جیکب آباد میں امیرضلع حاجی دیدارعلی لاشاری کی قیادت میں بائی پاس پردھرنا دیکر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا۔شہداکوٹ میں امتیاز شیخ کی زیرقیادت کوٹوموٹوچوک،کندھ کوٹ میں گھنٹہ گھر،کشمورمیں جامع مسجد سے واحدوچوک، میہڑ میں گھنٹہ گھرچوک، دادو میںڈی ایچ اوچوک جبکہ تحصیل جوہی میں پریس کلب پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ٹنڈوآدم پریس کلب پرضلعی امیرعبدالغفور انصاری،مشتاق عادل،عبدالستار انصاری،عمران غوری نے دھرنے سے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں