میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کپتان بابراعظم کاٹاس جیت کرمخالف ٹیم کوبیٹنگ دینے کافیصلہ غلط ثابت ہوا

کپتان بابراعظم کاٹاس جیت کرمخالف ٹیم کوبیٹنگ دینے کافیصلہ غلط ثابت ہوا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

،انگلینڈنے 221رنزکاپہاڑکھڑاکردیا
ہدف کے تعاقب میں محمدرضوان اوربابراعظم آٹھ آٹھ رن بناکرپویلین لوٹ گئے ِحیدرعلی ناکام ،شان معسودی ففٹی رائیگاں
کراچی (اسپورٹس ڈیسک ) 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو با آسانی 63 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1ـ2 کی برتری حاصل کرلی۔انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ اور ویل جیکس نے اوپننگ کی شراکت میں 18 رنز بنائے۔ محمد حسنین نے فل سالٹ کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا، جنہوں نے 8 رنز بنائے تھے۔
جیکس اور ڈیوڈ ملان نے انگلینڈ کا سکور 61 رنز تک پہنچایا تاہم عثمان قادر نے پاکستان کو دوسری وکٹ دلادی۔ ڈیوڈ ملان نے حیدرعلی کا کیچ بننے سے قبل 15 گیندوں پر 14 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکے بھی شامل تھے۔ عثمان قادر نے 9ویں اوور میں 22 گیندوں پر جارحانہ انداز میں 40 رنز بنانیوالے ول جیکس کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کروایا۔بین ڈکٹ اور ہیری بروکس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی باؤلرز کو وکٹ لینے کا موقع نہیں دیا۔دونوں بلے بازوں کے درمیان 69 گیندوں پر 139 رنز کی طویل اور ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی اور دونوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔ ہیری بروکس نے صرف 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔ بین ڈوکیٹ نے 42 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کپتان بابراعظم تیسرے اوور میں 17 رنز کے مجموعے پر صرف 8 رنز بنا کر باؤنڈری پر ٹوپلی کے ایک اچھے کیچ کی وجہ سے آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان بھی 14 گیندوں پر 8 رنز بنا کر ٹوپلی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ حیدر علی صرف 3 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر معین علی کو کیچ دے گئے۔ افتخار احمد کی اننگز بھی 6 رنز تک محدود رہی۔ شان مسعود اور خوشدل شاہ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں سکور آگے بڑھایا لیکن اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں خوشدل شاہ 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ الیکس ہیلز کی جگہ وِل جیکس، لیوک ووڈ کی جگہ مارک ووڈ اور ڈیوڈ ویلی کی جگہ ریس ٹوپلی کو شامل کیا ہے۔ ٹاس جیتنے والے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے جس پر 150 سے 180 رنز کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے، لگاتار دو میچ کھیلنا آسان نہیں۔انگلش کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے لیکن اب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینا ہے اور پاکستان کی جلدی وکٹیں حاصل کرنا ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سات میچز کی سیریز 1ـ1 سے برابر کر دی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں