میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ،رفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب

سپریم کورٹ،رفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات طلب

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سپریم کورٹ نے کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر2 نجی اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق سپریم کورٹ نے شہر بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمی نے ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی، تمام کنٹونمنٹس کو نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سپریم کورٹ نے ایس ٹی پلاٹس کے مقاصد اور تعمیرات سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ نسلہ ٹاور کیس، مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مستردکردی، سپریم کورٹ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عمل درآمد کا حکم دیدیا۔دوسری جانب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے اورنگی اورگجرنالہ کیس کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور ان اقدامات سے متعلق 2ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔ کیس کے تحریری حکم نامے میں عدالت نے بتایا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعوی کیا۔ فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا موقف قابلِ قبول نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اور متاثرین کو تمام سہولیات کے ساتھ 1سال میں بسایا جائے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اقدامات سے متعلق 2 ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں