میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوازشریف لندن میں موجود،لاہورمیں ویکسی نیشن ہوگئی

نوازشریف لندن میں موجود،لاہورمیں ویکسی نیشن ہوگئی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو لندن میں موجود ہونے کے باوجود کورونا سے بچائو کی ویکسی کی پہلی ڈوز لگائے جانے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے ۔ نجی ٹی وی نے این سی اوسی کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں22ستمبر کو کورونا سے بچائو کے لئے چینی کمپنی کی ویکسین سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی او رانہیں ابھی دوسر ی ڈوز لگنا باقی ہے ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے جس شناختی کارڈ پر ویکسی نیشن کی گئی اس کی فوٹو کاپی این سی او سی کی جانب سے جاری کیا گیا میسج بھی دکھایا گیا ہے،دوسری جانب محکمہ صحت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کی ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کے الزام میں2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔کوٹ خواجہ سعید اسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود نرس یا پیرا میڈکس اسٹاف انٹری کرتا ہے۔ عملے کے ملوث ہوئے بغیر انٹری نہیں ہوسکتی۔ ایم ایس نے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد دونوں کو معطل کیا گیا،علاوہ ازیںسابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی کرونا ویکسی نیشن کے جعلی اندراج کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ ہسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ویکسی نیشن اندراج کرانے والاشخص بیرون ملک مقیم ہے جس نے نوازشریف کا شناختی کارڈ نمبر واٹس ایپ پر بھیج کر اندراج کرایا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نوید نامی شخص نے ہسپتال ملازم عادل کو شناختی کارڈ نمبر بھیجا اور والد کی بیماری کا کہہ کر ویکسین کا اندراج کرایا۔ ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ کی تفصیلات چیک کئے بغیرملازمین نے اندراج کیا، نوید نامی شخص کچھ عرصہ قبل لاہور میں مقیم تھا۔ذرائع کے مطابق نوید نے مقامی ہسپتال میں جان پہچان اور ذاتی تعلقات کو استعمال کر کے کرونا ویکسین کا اندراج کروایا اور والد کا نام نوازشریف کے شناختی کارڈ پر درج کروایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں