فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی سفارش
شیئر کریں
اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان کو 11 جماعتی اتحاد ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ (پی ڈی ایم) کا سربراہ بنانے کی سفارش کردی۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی نے کی۔رہبر کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی ہے جس کے مطابق کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کوپی ڈی ایم کا سربراہ بنانے کی سفارش کی ہے۔کمیٹی کاکہنا ہے کہ صرف مولانا فضل الرحمان ہی اپوزیشن اتحاد کو مؤثر انداز میں چلاسکتے ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ میں شامل اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اکرم خان درانی نے کی۔اجلاس میں تمام جماعتوں کا مختلف امورپر 3 کمیٹیاں قائم کرنے پر اتفاق ہوا جس کے مطابق پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد، استعفوں کے معاملے پر ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جب کہ ایک کمیٹی اپوزیشن کے متفقہ لائحہ عمل اور جلسے و احتجاج، ٹی او آرز کے بارے میں اور تیسری کمیٹی تمام جماعتوں کے درمیان رابطوں کے حوالے سے امور انجام دے گی۔ذرائع کے مطابق رہبر کمیٹی کو بطور کوآرڈینیشن کمیٹی قائم رکھنے کی بھی تجویز دی گئی جب کہ کمیٹیوں کیبارے میں حتمی رائے کے بعد تجاویز قیادت کو دی جائیں گی، کمیٹیوں کے امور کو دیکھنے کے لیے تین کنوینر بھی بنانے پر غور کیا گیا۔۔