میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت علی قائم خانی کیخلاف نئے ریفرنس کی تیاری

سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت علی قائم خانی کیخلاف نئے ریفرنس کی تیاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ :اسلم شاہ)قومی احتساب بیورو راولپنڈ ی نے سابق ڈائریکٹر جنرل پارکس لیاقت علی قائم خانی کے خلاف آمدنی سے زائد آثاثہ بنانے اور سابق دور میں باغ ابن قاسم اوردیگر پارکوں کی ترقیاتی کاموں کے علاوہ زمینوں پر قبضہ کا ایک نیا ریفرنس کی تیاری ہے ،اس ضمن میں راولپنڈ ی کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے لیاقت قائم خانی کی جائیدادوں ، اثاثہ، گھر سے ملنے والی قیمتی گاڑیوں ،نقدی ،دو کلو جیولری،سمیت دیگر شواہد کا جائز ہ لیا ہے اور ان کے چار بھائیوں کو پوچھ گچھ اور بیان حلفی کے علاوہ ٹھیکیداروں سے بھی بیان ریکارڈ کیاہے اور پارکس ڈیپارٹمنٹ کا ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا،نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ونگ رالپنڈی اصغرخان نے کراچی میں لیاقت علی قائم خانی کے چار بھائیوں ، باغ ابن قاسم کے مبینہ ٹھیکیداروں سے پوچھ گچھ کیا ہے اور نئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کرنے کا دعویٰ بھی کررہی ہے، نیب کے خط میں نئے مقدمات کی تصدیق کرتے ہوئے کیس نمبرNABR20191011192239/2019/IW/INQ/3385/2193بتاریخ 21ستمبر2020ء میں آمدن سے زائد جائیدادوں کا ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ اس ضمن میں نیب کے جوائنٹ انوسٹی گیشن اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصرحسین نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، نیب کی تحقیقات میں لیاقت قائم خانی کی آڑ میں ہدف کوئی اور ہوسکتا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق صدر پرویز مشرف، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد یا سابق ناظم کراچی سید مصطفی کمال کا نشانہ بن سکتے ہیں۔واضح رہے کہ لیاقت علی خان قائم خانی کو نیب نے 18ستمبر2019ء کو اس کے رہائش گا ہ سے حراست میں لیا تھاوہ 21گریڈ کے سینئر عہدہ پر 2011ء میںریٹائرڈ ہوئے تھے ،کے ایم سی سے مجموعی طور پرواجبات 83لاکھ روپے ملے تھے،وہ کے ایم سی کے طاقتور افسر تصور کئے جاتے تھے ان کے جائیدادوں میںچار پلاٹ، آٹھ پلاٹ کی ملکیت، سالے کے بیٹا کے نام 8پلاٹس،بیٹی کے نام 8پلاٹس، 9پلاٹس کی ملکیت شمع پروین، سرکاری گاڑیوں کی ملکیت کا ریکارڈ موجود نہیں،43پلاٹس اور آلاٹمنٹ کے دستایزات ریکارڈ پررہائش گاہ سے ملے تھے، ا ن کے ساتھ بنگلہ نمبر37,38,40,42,48,50، تمام بھائیوں کے ملکیت ہیںچھ سرکاری گاڑیاں موجود تھی، جن کا تاحال کسی ادارے نے نیب کو ملکیت کاکلیم نہیں کیا، دو کلو سونا ،ڈائمنڈ سیٹ تحویل میں ہیںٹھیکداروں کی فائلیں موجود تھی اور 8سال تک باغ ابن قاسم میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام عائد بھی کیا گیاہے۔ مختلف علاقوں میں موجود جائیدادوں میں کلفٹن، ڈیفنس،مختلف ہاوسنگ سوسائٹیز، مہران ٹاؤن کے پلاٹس کے دستاوزات شامل ہیں،جبکہ سعودی ریال305، سنگاپوری ڈالر206، یواے ای درھم24,640، امریکی ڈالر200، تھائی لینڈ بھات1960، پاکستانی روپے نقدی 1,162,835، بونڈدو 30000، کروڑ روں روپے مالیت کے نیشنل سیونگ اکاؤنٹ،سونے اور ڈائمنڈ کے کئی درجن سیٹ سمیت دو کلو سونا برآمد کیا گیا تھا، سروے ٹیم اور تفتیشی اداروں نے تصدیق کردی ہے۔ لیاقت قائم خانی کی ایماء پر اربوں روپے مالیت کی یہ زمین آئیکون ٹاور کا حصہ بن گئی یو ایچ ایل نامی کمپنی دوست شاہ رخ جمال کی ہے اس کو شہید بے نظیر بھٹو پارک کا ٹھیکہ دینے اور 24کروڑ روپے جعلی اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا الزام میں ریفرنس دائرہوچکا ہے، احتساب عدالت کے جج لبنیٰ سلیم پرویز اور جج محسن اخترکیانی نے 20اپریل 2020ء کو زرضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی اس طرح ملک کی سب سے بڑ ی عدالت سپریم کورٹ کے نیب کے انداز وتیور اور طریقہ تفتیش پر اُٹھائے گئے سوالات نئے سرے سے جنم لینے والے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں