میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

عمران خان اورڈونلڈٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرٹرمپ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پرصدر ٹرمپ سے ملاقات کی، دونوں رہنماوں نے وسیع البنیاد اورباہمی فائدہ مند شراکت قائم کرنے کے عزم کودُہرایا۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع میں ثالثی کے لیے صدر ٹرمپ کی پیش کش کوسراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈائون سنگین انسانی بحران ہے ۔ وزیراعظم نے کرفیو اٹھانے اورپائیدارامن واستحکام کے لیے تنازع کشمیرکے حل پرزور دیا۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے ترقی پزیرعلاقائی امن وسلامتی کے منظرنامے کا بھی جائزہ لیا۔ عمران خان اورٹرمپ نے پرامن اور مستحکم افغانستان میں مشترکہ دلچسپی کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن اورمفاہمت کے عمل کو جلد ازجلد بحال کرنے کی امید ظاہرکی اورکہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری اورتوانائی تعاون میں پیش رفت تیز کرنے کا بھی عزم کیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں امریکی صدر کی جانب سے ایک بار پھرمسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں