میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گھر کے مالک کی فائرنگ ، 2ڈاکو ہلاک ،2فرار

گھر کے مالک کی فائرنگ ، 2ڈاکو ہلاک ،2فرار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقہ شاہ لطیف ٹائون میں گھر کے مالک کی جانب سے فائرنگ کے نتیجہ میں ڈکیتی کے لیے گھر میں گھسنے والے چار میں سے 2ڈاکو مارے گئے جبکہ 2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق منگل کو علیٰ الصبح چار ڈاکو ایک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور ڈکیتی کی نیت سے ایک گھر میں داخل ہوئے تاہم گھر والوں نے شور مچا دیا اور مالک مکان کی فائرنگ سے 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 ڈکو فرار ہو گئے ۔ ہلاک ڈاکوئوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئیں ، ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت خمیسو عرف افغانی اور شہروز کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں