وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی ملاقات
ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
دورہ امریکا کے دوران عمران خان کی عالمی رہنمائوں سے ملاقات کاسلسلہ جاری ہے ۔ نیویارک میں عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان اور رجب طیب اردوان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔