میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیرقانونی الاٹمنٹ کیس ، مصطفی کمال کی عبوری ضمانت میں یکم اکتوبر تک توسیع

غیرقانونی الاٹمنٹ کیس ، مصطفی کمال کی عبوری ضمانت میں یکم اکتوبر تک توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں 198پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری میں یکم اکتوبر تک توسیع کر دی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس عمر سیال نے کراچی میں 198پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے افتخار قائم خانی اور دیگر ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر ملزمان یا ان کے وکلاء پیش نہ ہوئے تو ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی جائے گی۔ افتخار قائم خانی کے وکیل کے معاون وکیل نے بتایا کہ افتخار قائم خانی کے وکیل کی طبیعت ٹھیک نہیں، اس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کہا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں کیا یہ تکنیک ہمیں معلوم نہیں ، آئندہ سماعت پر کسی کا بھی عذر نہیں سنا جائے گا، اگر کسی بھی ملزم کا وکیل یا ملزم نہیں آیا تو ضمانت منسوخ کر دیں گے ۔ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں یکم اکتوبر تک تو سیع کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں