میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ گرفتار

قتل کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ گرفتار

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ وار کارندہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے مرزا آدم خان روڈ لیاری سے گینگ وار غفار ذکری اورآغا محبوب کے کارندہ نوید عرف سنارہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزم نوید عرف سنارا نے مخالف گینگ وار گروپ بابا لاڈلہ کے کارندے مارنے کا اعتراف کیاہے ۔ملزم لیاری آیا تو پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کرلیا۔ملزم نے کلری میں فائرنگ کرکے زبیر اور عبدالکریم نامی شخص کو قتل جبکہ عثمان نامی شخص کو زخمی کیا۔دوسرے واقعہ میں ملزم نے فائرنگ کرکے اسحاق نامی شخص کو قتل کیاجبکہ فائرنگ کے واقعہ میں عثمان غنی اور صالح محمد زخمی ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں