میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش کے باوجود گرمی کم نہ ہوسکی ،موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی

بارش کے باوجود گرمی کم نہ ہوسکی ،موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں بارش کے باوجود گرمی کم نہ ہوسکی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے بعض علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے ۔منگل کے روز جنوب مشرق سے ہوا 4 ناٹیکل مائیل کی رفتارسے چلتی رہی جب کہ نمی کا تناسب 87 فیصدتھا۔ گرمی کا زور مزید 3 سے 4 روز تک رہے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ 24 اور 25 ستمبر تک سمندری طوفان اومان کے ساحل پر اثرانداز ہوسکتا ہے جبکہ 25 ستمبر سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 25 اور 26 ستمبر کو کراچی میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی کا امکان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں