میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ارکان پارلیمنٹ کومراعات ،ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز جاری

ارکان پارلیمنٹ کومراعات ،ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز جا ری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، ارکان پارلیمنٹ کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں اس ضمن میں ارکان پارلیمنٹ کومراعات کی مد میں ایک ارب مالیت کے سفری واؤچرز بھی جا ری کردیئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 304 ارکان قومی اسمبلی اور100 سینیٹرز کو اندرون ملک مفت سفری سہولیات فراہم کی گئی ہیں، اور ارکان پارلیمنٹ کو سالانہ بزنس کلاس کے 20 ریٹرن ٹکٹ جا ری کیے جائیں گے ۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی ،سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی ایئرلائن کو رقوم جا ری کردی گئی ہیں جب کہ پی آئی اے نے سفری واوچرز کی مد میں ٹکٹس کا اجرا بھی شروع کر دیا ہے ۔جن ارکان کو سفری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ان میں شہباز شریف، آصف زرداری، بلاول بھٹو، خورشید شاہ، سرداراخترمینگل، ایازصادق، احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف، علی امین گنڈا پور، سید نوید قمر، عامر لیاقت، محمد عامرڈوگر، راجہ ریاض، فرخ حبیب، ریاض فتیانہ، صداقت عباسی، نورعالم خان، زرتاج گل اور شازیہ مری شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں