اخوان کے مْرشدِ عام اور 64 ارکان کو ایک اور عمر قید کی سزا
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
مصر کی ایک فوج داری عدالت نے مذہبی جماعت اخوان المسلمون کے زیرحراست مرشد عام محمد بدیع اور جماعت کے 64 دیگر رہ نماؤں کو العدوہ تشدد کیس میں عمر قید کی سزا سنادی ،عرب ٹی وی کے مطابق المنیا میں قائم فوجی عدالت میں یہ کیس کئی سال سے جاری تھا۔ یہ کیس 14 اگست 2013ء کو صدر محمد مرسی کی معزولی کے خلاف رابعہ العدویہ اور النہضہ گراؤنڈ میں جاری دھرنا ختم کرنے کے بعد العدوہ شہر میں پیش آیا۔ المنیا گورنری کے اس شہر میں اخوان المسلمون کے کارکنوں نے جلاؤ، گھیراؤ، توڑپھوڑ اور تشدد کے حربے استعمال کیے اور لوٹ مار کے ساتھ ایک پولیس اہلکار کو قتل کردیا تھا