منی لانڈرنگ پر کارروائی صرف ٹھوس شواہد پر ہوگی، برطانوی وزیر داخلہ
ویب ڈیسک
پیر, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
برطانوی وزیر داخلہ ساجدجاوید نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسزمیں صرف ٹھوس شواہد پر ہی کارروائی کریں گے ۔برطانوی وزیر داخلہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کرپشن ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف کام کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی نظام انصاف میں بنیادی حیثیت ٹھوس شواہد کو دی جاتی ہے ۔ساجد جاوید نے یہ بھی کہا کہ برطانیا میں موجود پاکستانیوں کی منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں کارروائی صرف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی ہوگی ۔