میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فضائیہ نے فضاء سے سمندر میں مار کرنے والے جہازشکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

پاک فضائیہ نے فضاء سے سمندر میں مار کرنے والے جہازشکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا
کامیاب فائرنگ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے ‘نیول چیف
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں فضاء سے سطح آب پر مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل فائر کیا گیاجس نے سمندر میں کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ویپن فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا۔اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ کامیاب فائرنگ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔انہو ں نے کہا کہ بحری مشقوں میں شامل افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں،پاک بحریہ ہرقیمت پروطن عزیزکی بحری سرحدوں اورمفادات کاتحفظ کریگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں