میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ‘ لاجر بینچ تشکیل ‘ 26ستمبر کو سماعت ہوگی

خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ‘ لاجر بینچ تشکیل ‘ 26ستمبر کو سماعت ہوگی

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر،لارجر بنچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت26ستمبر کو ہو گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لارجر بنچ جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے ‘3 رکنی لارجر بنچ 26 ستمبر کو درخواست کی سماعت کرے گاجس میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ آصف جولائی 2011 سے غیر ملکی کمپنی کے مستقل ملازم ہیں اور 50 ہزار درہم ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں،وزیر خارجہ کا ورک پرمٹ 2019 تک کاہے، بطور وزیر وہ غیر ملکی کمپنی میں نوکری نہیں کر سکتے،خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی میں اپنا اقامہ ظاہر نہیں کیااس کے علاوہ وہ منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی اور لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے جو 26 ستمبر کو سماعت کریگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں