میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کاروہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

بھارت کاروہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارتی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی،رپورٹ
بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کیلیے سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بنگلادیش کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں وحشیانہ مظالم کرکے روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ بنگلادیش کے کیمپوں میں بھی مہاجرین کی حالت اچھی نہیںجبکہ بھارتی حکومت نے بھی روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے ۔اس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں ۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھاکہ سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ، میانمارکے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں