میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی: 15سے 30سال کے افراد میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیلنے لگی

کراچی: 15سے 30سال کے افراد میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیلنے لگی

منتظم
اتوار, ۲۴ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی میں نشے کی لعنت تیزی سے پھیلنے لگی، 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد بالخصوص طالبعلم منشیات کی طرف تیزی سے راغب ہونے لگے، منشیات سے متاثرہ افراد کے لئے سرکاری سطح پر ایک بھی ری ہیب لٹیشن سینٹر نہ بنایا جاسکا۔کراچی میں منشیات کی لعنت پر قابو نہ پایا جاسکا، اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق نشے کے عادی افراد میں 15 سے 30 سال کی عمر کے افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے جبکہ گذشتہ ایک سال کے دوران نوجوان نسل بالخصوص طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد منشیات کی طرف راغب ہوئی ہے۔جناح ہسپتال کے ڈاکٹر جاوید اکبر کا کہنا ہے کہ منشیات سے متاثرہ افراد میں متوسط اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے شامل ہے جو ہیروئن اور چرس جیسے کم قیمت نشے کی طرف زیادہ راغب ہورہے ہیں۔کراچی سمیت صوبے بھر میں سرکاری سطح پر کوئی ری ہیبلی ٹیشن سینٹر اب تک قائم نہیں کیا جاسکا ہے جو ان افراد کو نشے کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے میں مدد دے سکے اور جو سینٹرز موجود ہیں وہ نجی اداروں کی جانب سے چلائے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں