میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیلی طیاروں کی حزب اللہ کی تنصیبات پر بمباری ،3 کمانڈرز شہید

اسرائیلی طیاروں کی حزب اللہ کی تنصیبات پر بمباری ،3 کمانڈرز شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے لبنان کے جنوبی شہر صور میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی تنصیبات پر بمباری کی۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ تیسرے نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا تاحال شہدا کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے جنوبی علاقے صور میں حزب اللہ کے ایک ایسے سیل کو فضائی حملے میں تباہ کردیا گیا جہاں سے اسرائیلی فوج پر میزائل برسائے جاتے تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں اسرائیل پر میزائل داغے جانے کے منصوبے کو ناکام کرتے ہوئے اسرائیلی شہریوں کی جان اور مال کو محفوظ بنایا گیا۔ادھر حزب اللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میرون اڈے پر نگرانی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر اور فضائی آپریشن کے انتظام کے جاسوسی ساز و سامان کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے بتایا کہ لبنان سے ٹینک شکن میزائل سے ماؤنٹ میرون میں ایئر کنٹرول بیس کو نشانہ بنایا گیا تاہم زیادہ نقصان نہیں ہوا اور یہ اڈہ اب بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں