حب میں فیکٹری پر چھاپہ، خطرناک کیمیکل پکڑا گیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۴ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
انٹیلی جنس بیورو کی نشاندہی پر حب کی ایک فیکٹری میں چھاپے کے دوران کیڑے مارنے کی جعلی ادویات، جعلی کھاد اور خطرناک کیمیائی زہریلا مواد پکڑا گیا۔انٹیلی جنس بیورو حب کے مطابق ان کی نشاندہی پر محکمہ زراعت کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا گیا، فیکٹری میں ہزاروں بوری جعلی کھاد کی ملیں اور خطرناک کیمیائی مواد پایا گیا۔فیکٹری میں خطرناک زہریلا کیمیائی مواد استعمال کرکے غیر معیاری جعلی کھاد اور جعلی کیڑے مار ادویات تیار کی جاتی تھیں، جعلی کھاد اور جعلی کیڑے مار ادویات بلوچستان اور سندھ کے متعدد علاقوں میں پہنچائی جاتی تھیں۔انٹیلی جنس بیورو حب کے مطابق فیکٹری لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ماتحت کام کررہی تھی۔