میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بجلی کے بھاری بل ،جماعت اسلامی کا آج احتجاج کا اعلان

بجلی کے بھاری بل ،جماعت اسلامی کا آج احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے، کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور سرچارج سمیت ٹیکسوں کی بھر مار کے باعث شہریوں کو موصول شدہ بھاری بلوں ، اعلانیہ وغیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ ، اووربلنگ کے خلاف شہر بھر میں جمعہ25اگست کواحتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے ،جبکہ آئندہ دوروز میں گورنر ہاؤس پر طویل دھرنا دینے کا بھی عندیہ دیا ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعرات کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ آزاد کشمیر کی طرح بجلی کے بل ادا نہ کرنے اور انہیں جلا نے کی تحریک شروع کی جائے ۔ہم سول سوسائٹی اور تاجروں سے رابطہ اور ان کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔اس سلسلے میں تاجروں کے احتجاج میں بھی شریک ہوں گے اور تاجروں کا کنونشن بھی منعقد کریں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے نگر اں حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتیں فوری کم اور جو سرچارجز لگائے گئے ہیں وہ بھی ختم کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں