میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات پر درج کیس میں جنگ چھیڑنے سمیت مزید دفعات شامل

عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات پر درج کیس میں جنگ چھیڑنے سمیت مزید دفعات شامل

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر درج کیس میں مزید دفعات شامل کرلی گئیں۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی پر بغاوت پر اکسانے اور جنگ چھیڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اسی طرح دنگا فساد، مختلف طبقات میں دشمنی کے فروغ کیلیے بیانات دینے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق کیس ڈائری کے مطابق دفعات کا اضافہ 18 اگست کو کیا گیا۔ پولیس نے مزید دفعات شامل کرنے کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ جس پر عدالت نے پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر حکم جاری کردیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں