میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کی دُہری چال پکڑی گئی، آئندہ سیٹ اپ سے چھٹی

زرداری کی دُہری چال پکڑی گئی، آئندہ سیٹ اپ سے چھٹی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: رانا خالد قمر) آصف علی زرداری کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ دوہری چال پکڑی گئی۔ آئندہ سیٹ اپ سے چھٹی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کو پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام حاصل ہے وہ ایسی چال چلتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ وہ اپنی اسی عادت کی وجہ سے بعض اوقات اندازے کی غلطی کا شکار بھی ہو جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرکے نگران سیٹ اپ میں اپنی مرضی کے لوگ لانا چاہتے تھے جسے اسٹیبلشمنٹ نے ناکام بنا دیا۔ زرداری نے ’’انتقام‘‘ لینے کا فیصلہ کیا اور پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ خفیہ رابطے قائم کیے جس کی اداروں کو خبر ہوگئی۔ ن لیگ اور جہانگیر ترین نے بھی شور مچایا کہ پیپلز پارٹی یہ کیا کھیل کھیل رہی ہے۔ ن لیگی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پرویز خٹک کو ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی سے دور کرنے میں بھی آصف علی زرداری کا ہاتھ ہے ان کے کہنے پر ہی پرویز خٹک نے اپنا الگ دھڑا بنایا اور پیپلز پارٹی سے مستقبل میں اتحاد کا فیصلہ کیا تھا۔ ان باتوں کا علم ہونے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مقبول باقر کی بطور نگران وزیر اعلی سندھ تعیناتی بھی پیپلز پارٹی سے زبردستی منوائی گئی تاکہ زرداری کو ’’نکیل‘‘ ڈالی جاسکے۔ آصف علی زرداری سے کہا گیا کہ وہ نگران اور آئندہ کے سیٹ اپ میں اپنے حصے سے زیادہ مانگنے پر سندھ سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں